غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات مسترد کر دیں گے: چودھری ظہیر

01 جون 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات ہوئے تو مسترد کر دیں گے۔ بلدیاتی اداروں کا مقصد ہی گراس روٹ تک عوام کی خدمت ہے۔ اگر اس خدمت کی راہ میں صوبائی حکومت حائل ہوتی تو یہ نظام بے مقصد ہو کر رہ جائیگا۔ حکمران سوچ کی اسمبلی کے اندر بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔