نوید قمر کی جگہ احمد مختار کو وزیر پانی و بجلی بنائے جانے کا امکان

01 جون 2012
کراچی (اے پی اے) وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی بری کارکردگی کی وجہ سے انہیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ وزیر دفاع احمد مختار کو وزیر پانی و بجلی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نوید قمر کو وزیر دفاع بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر نے وزارت پانی و بجلی میں ناکام مینجمنٹ پر نوٹس لیا۔ وزارت پانی و بجلی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ میں بجٹ کے بعد تبدیلی کی جائے گی جو انتخابات کے انعقاد تک کام کرے گی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...