حکمران اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہے ہیں : نوازشریف

01 جون 2012
ماتلی + بدین (نامہ نگار + نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہے ہیں، عوام نے قوم کی خدمت کے لئے ووٹ دیا تھا مگر حکمرانوں نے ایسا نہیں کیا، جنہوں نے حکمرانوں کو ووٹ دیا تھا وہ بھی پشیمان ہیں۔ بدین کے علاقے ماتلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران سندھ میں حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔ لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی لوگوں کو بجلی کے بل اتنے ہی آتے ہیں۔ میرے دور میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی، اصل مسئلہ بجلی کا نہیں سستی بجلی کا ہے۔ زرداری کو صدر میں نے منتخب نہیں کیا۔ پی پی کو سندھ سے زیادہ ووٹ ملے مگر آج سندھ ہی زیادہ بھگت رہا ہے۔ میں سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کروں گا، زرداری اور گیلانی قوم کی جان چھوڑ دیں۔ آصف زرداری دوسری جگہ تقسیم کی بات کرتے ہیں، زرداری صاحب سوچ سمجھ کر ملکی معاملات پر بات کیا کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام سے ووٹ مانگنے نہیں آیا۔ وزیراعظم سپریم کورٹ کے احکامات مانیں۔ نوازشریف نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا خون چوس لیا، حکمرانوں نے ہینڈ شیک تجویز کیا، ملک میں فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں تاکہ ملک کی سمت درست ہو جائے۔ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے محبت ریلی پر فائرنگ سے 12 جانیں گئیں حملہ آور کون ہیں، حکمرانوں کو کسی بات کی پروا نہیں۔ ملک اور سندھ کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، گیلانی اور زردار قوم کی جان چھوڑ دیں ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں تاکہ ملک کی سمت درست ہو جائے گی، مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر ملک سے مہنگائی، بےروزگاری، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے گی، عوام ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے والے وزیراعظم نہیں تھے، یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے احکامات مانیں، تمام اداروں کو لوٹا جا رہا ہے۔ یہ بتانے آیا ہوں کہ ملکی سلامتی خطرے میں ہے۔ نوازشریف نے کہا قوم پیپلز پارٹی کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دے کر پچھلی غلطی نہ دہرائے۔ حکومت اپنی کرپشن بند کرے اب عوام مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ دریں اثناءنوازشریف کے متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) اوورسیز بزنس اینڈ پروفیشنلز فورم کے پہلے سیشن سے خطاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
نوازشریف