A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

نوائے وقت کے نمائندہ خصوصی خالد ایچ لودھی ملکہ برطانیہ کی گولڈن جوبلی تقریبات کی خصوصی کوریج کےلئے منتخب

01 جون 2012
لندن (خصوصی رپورٹ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی کی گولڈن جوبلی تقریبات کی خصوصی کوریج کے لئے برطانوی کیبنٹ آفس نے دنیا کے جن صحافیوں کو منتخب کیا ہے ان میں پاکستانی نژاد سینئر صحافی اور نوائے وقت برطانیہ کے نمائندہ خصوصی خالد ایچ لودھی بھی شامل ہیں۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں برطانوی رائل فیملی کے لئے ڈپلومیٹک جرنلسٹوں کی کور ٹیم میں جن سینئر صحافیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان کی حتمی منظوری ملکہ برطانیہ کے چیف آف میڈیا کور نے دی ہے۔ گولڈن جوبلی کی تقریبات لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں شروع ہو چکی ہیں جبکہ اختتامی تقریب 5 جون کو لندن کے بکنگھم پیلس میں ہو گی جس میں ملکہ سمیت رائل فیملی کی تمام شخصیات اور دنیا کے مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔