سابق گورنر سٹیٹ بنک شمشاد اختر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی سینئر مشیر برائے اقتصادی امور مقرر

01 جون 2012
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی سابق گورنر شمشاد اختر کو اپنی سینئر مشیر برائے اقتصادی امور مقرر کر دیا گیا۔ شمشاد اختر سٹیٹ بنک کے بعد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے عالمی بنک کی نائب صدر کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ گورنر سٹیٹ بنک رہنے کے دوران شمشاد اختر کو ایشیا کی بہترین سینٹرل بنک اور ٹاپ ٹین پروفیشنل ویمن 2008ءکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ شمشاد اختر نے عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک میں مختلف امور کے حوالے سے اپنی خدمات انجام دیں۔