واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی جانب سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کوشدت پسندتنظیم کی مددکرنے پر سزا دئیے جانے کی رپورٹ کاجائزہ لے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ میں ایک سوال پرکہا کہ امریکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کوسنائی گئی سزاکی اصل وجوہات کا جائزہ لے رہاہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان کا کہنا ہے۔ شکیل آفریدی کو کالعدم تنظیم لشکراسلام اوراس کے سربراہ منگل خان سے روابط اوراس کی مددکرنے کے الزام میں سزاسنائی گئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سزاسے متعلق نئی اورپرانی رپورٹ کا موازنہ کررہے ہیں اوراسکی وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مارک ٹونرنے واضح کیا کہ اس معاملے کو امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے اور اسلام آبادسے براہ راست اٹھایاجائےگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38