کرغزستانی خاتون کے بازیاب کرائے گئے دونوں بچے پشاور ہائیکورٹ میں پیش

01 جون 2012
پشاور(بیورورپورٹ) پشاورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میںایف آئی اے حکام نے کرغزستان سے لائے گئے دومعصوم بچوں احمد اور سدیس کو مردان سے بازیاب کرکے عدالت عالیہ میں پیش کر دیا جس پرچیف جسٹس دوست محمد خان نے دونوں بھائیوں کو پولیس چائلڈپروٹیکشن سنٹر بھیج دیا اور کرغزستانی خاتون ٹیمیری کی جانب سے دائررٹ درخواست پر سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ صوابی کے شوکت نے ٹیمیری سے شادی کی، تعلقات خرابی پر بچوں کو پاکستان لے آیا، خاتون نے بازیابی کی درخواست دی تھی۔