ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ایم حمزہ کے چھوٹے بھائی اور بھتیجا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹر ایم حمزہ کے چھوٹے بھائی محمد زاہد اور ان کے بیٹے انجینئر محمد اویس نبیل زاہد نے سیاسی سرگرمیوں کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاضی غیاث الدین جانباز و دیگر رہنماﺅں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف لگائے گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں قاضی غیاث الدین جانباز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کی مرکزی ضلعی اور تحصیل گوجرہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ سیاستدان قاضی غیاث الدین جانباز کی ولولہ انگیز قیادت اور ان کی عوام کے لئے قربانیاں پاکستان کے نوجوانوں اور محب وطن پاکستانیوں، سیاتدانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے عوامی خدمت کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ باقی تما م جماعتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں وہ دل و جان سے پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وحید اکبر، عامر بٹ ، خلیفہ محمد کاشف،چودھری محمد زاہد اقبال، ملک امجد اسلام امجد، چودھری جاوید چیمہ و دیگر موجود تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38