خانےوال (نوائے وقت نیوز) خانےوال میں ایک عورت اور مرد نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کبیروالا کی نواحی بستی کھوکھراں والی کے رہائشی تھے۔ خاتون شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے محبوب کے پاس آ گئی تھی۔ پنچائت نے خاتون کو واپس شوہر کے پاس جانے کا حکم دیا تھا۔ پنچائت کے فیصلے کے بعد مرد اور عورت نے خودسوزی کر لی۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ امت کے مطابق جھلسنے والی خاتون نے بیان میں کہا ہے کہ پنچائت کے حکم پر ہمیں آگ لگائی گئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024