جسٹس عمر عطاءبندیال لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عظمت سعید سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے

01 جون 2012
لاہور (وقائع نگارخصوصی) مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال 41 ویں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حیثیت سے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایں گے ۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال سے گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری حلف لیں گے۔