شیخوپورہ: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

01 جون 2012
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) دو مختلف واقعات میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کالا شاہ کاکو کے نوجوان عامر شاہ کو ڈور پھرنے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا جبکہ جی ٹی روڈ منوں آباد میں زخمی ہونیوالے محمد بلال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔