نئی دہلی (آئی این پی+ آن لائن ) بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ جمعرات کو اپنے عہدہ ملازمت سے ریٹائرہوگئے۔42 سالہ دورے ملازمت میں 2 سال 2 ماہ آرمی چیف رہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بکرم سنگھ نئے آرمی چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گے۔ بھارت کے 62 سالہ وی کے سنگھ 42 سالہ دورے ملازمت میں 2 سال 2 ماہ آرمی چیف رہے۔ وی کے سنگھ نے امر جواں جیوتی میموریل کا دورہ اور ساو¿تھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ 31 مارچ 2010 کو عہدہ سنبھالنے والے وی کے سنگھ ایماندار، فرم، اور اچھے افسر کا تاثر لے کر ابھرے تھے۔ وی کے سنگھ وہ پہلے بھارتی آرمی چیف ہیں جو حکومت کو سپریم کورٹ تک کھینچ لائے تھے اور بھارتی فوج کی کرپشن کھل کر بے نقاب کی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024