اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) کالعدم تنظیم نے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے روابط کی تردید کر دی۔ ترجمان کالعدم نظیم نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اگر شکیل آفریدی مل جاتا تک اسے قتل کر دیتے۔ دریں اثناءڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات صریحاً غلط ہیں۔ نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو 2007ءمیں اغوا کیا گیا، ان کی رہائی کے لئے بھابھی کے زیور بیچے گئے اور قرض لے کر تاوان کی رقم ادا کی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38