ڈاکو¶ں نے کانسٹیبل سے کلاشنکوف چھین لی، مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی

01 جون 2012
لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زےورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ باغبانپورہ میں ڈاکو¶ں نے کانسٹیبل سے سرکاری کلاشنکوف چھین لی جبکہ کاہنہ کے علاقے میں ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹا¶ن میں دو ڈاکو¶ں نے جاویدکے گھر میں داخل ہو کر پچاس ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹا جاوید کے بیٹے احمد نے مزاحمت کی تو ڈاکو¶ں نے گو لی مار کر اسے زخمی کر دےا۔ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں چار ڈاکوﺅں نے ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سے گن پوائنٹ پر 11 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ گلستان کالونی کے رہائشی میاں ابوبکر کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو ےرغمال بنا کر 5 لاکھ 43 ہزار، ڈیفنس زیڈ بلاک کی رہا ئشی شائشہ بی بی کے گھر سے دو ڈاکو اڑھائی لاکھ، چوہنگ مہندی پورہ مےں اکبر کے گھر سے 53ہزار، لیاقت آباد جمال ورائٹی ہا¶س سے 32ہزار، ٹا¶ن شپ مولانا شوکت علی روڈ پر مقیت کی والدہ سے 9لاکھ 40 ہزار روپے کے زیورات اور نقدی، جوہر ٹا¶ن ای بلاک مےں میاں ےوسف اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ 75ہزار، مغلپورہ ریلوے لوکوشیڈ جنرل سٹور کے قریب اظہر اور اس کے دوست سے 8 لاکھ، کاہنہ مےں عبدالجبار سے 4 لاکھ 50 ہزار، غالب مارکیٹ کینال پارک مےں پرائیویٹ کمپنی کے سیلز مین سے 95 ہزار، گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر ایک پٹرول پمپ سے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون، ٹا¶ن شپ مےں مرزا عبدالقدیر کی فیملی سے ایک لاکھ 75ہزار، مزنگ 5 محل روڈ پر وحید اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 30ہزار، لٹن روڈ مےں وحید سے 65ہزار، شادباغ وسن پورہ مےں اشرف اور کوٹ لکھپت مےں الحسن اسٹےٹ پر مختار سے موبائل نقدی اور موٹرسائیکلےں، راوی روڈ گونگا سویٹس کے قریب اقبال سے 30ہزار، انڈسٹریل اےرےا مےں حیدر سے 10ہزار اور موبائل فونز چھےن لئے جبکہ چوروں نے ڈیفنس بی کی رہائشی یاسمین فاروق کے گھر سے 17 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ موچی گیٹ گودام محلہ تیرگراں میں منور حسین کے گودام سے 34 کاٹن کراکری، ٹاﺅن شپ میں واقع نعیم کی دکان سے دو لاکھ 35 ہزار کے زیورات، مصطفی ٹاﺅن میں داتا آٹو سٹورسے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور تیل، ڈیفنس کے رہائشی شاہد کے گھر سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری کر لیا۔ اسلام پورہ سے نصیر اور ےاسر ساندہ سے عمران نواں کوٹ سے نعیم، سمن آباد سے فہیم، شیراکوٹ سے حفیظ، گوالمنڈی سے شاہد، مزنگ سے ممتاز، نصیرآباد سے سمیع اللہ اور ہربنس پورہ سے آصف کی موٹرسائیکلیں، گرین ٹاﺅن سے ملک اقبال کا ٹریکٹر، ستوکتلہ سے الیاس، گوالمنڈی سے منظور، ڈیفنس بی سے اعجاز کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ پولیس کانسٹیبل عبدالمجید سے رنگ روڈ پر دو ڈاکو¶ں نے سرکاری کلاشنکوف چھین لیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا مگر تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ایس پی کینٹ معروف صفدر واہلہ نے کانسٹیبل کو معطل کرکے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔