کسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ پر اعتراض نہیں‘ پاکستانی کرکٹ کو تنازعات میں نہ پھنسایا جائے : مصباح الحق

01 جون 2012
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے قومی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے ملنے والے سنٹرل کنٹریکٹ پر کسی قسم کا اعتراض ہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی ایسے میں 25 فیصد اضافہ بھی خوش آئند ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ترقی کر رہی ہے اسے جان بوجھ کو تنازعات میں نہ پھنسایا جائے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کی بحالی بہت ضروری ہے اس سے نہ صرف دونوں ممالک کی کرکٹ کو فائدہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے کے کیا مقاصد ہیں مجھے اس بارے میں کوئی فکر نہیں ہے بلکہ میری تمام توجہ اچھے سے اچھا پرفارم کرنا اور ٹیم کے لئے رزلٹ حاصل کرنا ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریاں مکمل ہیں ایشیاکپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، قومی ٹیم کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرونگا۔ محمد حفیظ کے لئے دعاگو ہوں کہ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ا±سے ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں کامیابی ملے۔ پاکستان ٹیم کا با¶لنگ اٹیک مضبوط ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ ایک روز قبل ملا ہے مقررہ وقت پر اسے پڑھ کر بورڈ کو جمع کرا دینگے۔ کسی کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے کچھ لوگ جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔