پُرعزم پاکستانی شاہین آ ج پہلے ٹی ٹونٹی میچ میںلنکن لائنز سے ٹکرائیں گے

01 جون 2012
لاہور /ہمبنٹوٹا (سپورٹس رپورٹر /نیوز ایجنسیاں) پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز پہلا 20 ٹونٹی کرکٹ میچ آج (جمعہ) کو مہندا راجہ پاکسے انٹرنیشنل سٹیڈیم ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 جون کواسی مقام پر کھیلا جائے گا ،سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم با صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس کے خلاف ہوم سیریز میں فتح چیلنج سے کم نہیں ہو گی۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ ایک سال سے اچھا کرکٹ کھیل رہی ہے اور اسکے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے نئے کپتان محمد حفیظ پہلی آزمائش کے لئے مکمل طور پر تیار اور لنکا ڈھانے کے لئے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دورے کا آ غاز فتح سے کریں گے سری لنکا کو ہوم گراونڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے لیکن کھلاڑی بہتر کار کردگی کے لئے پُرعزم ہیں۔