لوڈ شیڈنگ سے پنجاب کی معیشت کو 4 سو ارب کا نقصان ہو چکا ہے: پرویز ملک

01 جون 2012
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر و ممبر قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پنجاب کی معیشت کو 400ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریڈرونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد علی میاں، بابر محمود، سہیل سرفراز منج، شیر گجر، ملک امانت و دیگر بھی موجود تھے۔