صنعتکاروں نے بجٹ کو صنعت اور عوام دوست تو قرار دیا لیکن توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس اعلان نا کرنے پرکاروباری طبقہ نالاں نظر آ رہا ہے
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے صدر عرفان قیصر شیخ نے بجٹ تقریر کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بجٹ کو کاروبار اور صنعتوں کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا تو قرار دیا لیکن ان سمیت دیگر صنعتکار اور کاروباری طبقہ توانائی بحران پر قابو پانے کے حوالے سے کسی مثبت اعلان کے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت پر تنقید بھی کی۔