بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لئے مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو ایک سو پچیس ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔

01 جون 2012 (19:27)
اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے ایک سو پچیس ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے یہ رقم گیارہ اعشاریہ چھ صفر فیصد شرح سود پر فراہم کی ہے۔ کمرشل بینکوں نے ایک سو باون ارب بیس کروڑ روپے کے ٹریژری بل فروخت کے لیے پیش کیے تھے ۔