ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم، تاپم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت میں چند ایک مقامات پربارش کا امکان ہے۔

01 جون 2012 (15:29)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش استور میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اس کے علاوہ ملتان میں سینتالیس، کراچی اڑتیس، لاہوراور فیصل آباد چھیالیس،گلگت بتیس، مظفرآباد چالیس، اسلام آباد بیالیس، پشاورتینتالیس، کوئٹہ تینتیس اور مری میں تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔