عنایت حسین بھٹی کی برسی منائی گئی، قرآن خوانی کا اہتمام

01 جون 2012
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 13ویں برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ ان کے بیٹے وسیم عباس نے اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا جس میں ان کے اہلخانہ اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔