پرواز روانگی میں تاخیر: فلمسٹار ریما اور انکے شوہر نے پی آئی اے حکام کو کھری کھری سنا دیں
لاہور (آئی این پی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اداکارہ ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹرطارق شہاب نے لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں روانگی میں تاخیر پرپی آئی اے حکام سے کو کھری کھری سنا دیں‘حکام نے بہت کوششوں کے بعد ریما ‘ ان کے شوہر اور مسافروں کا غصہ ٹھنڈا کیا۔