اوباما انتظامیہ کا زلمے خلیل زاد کو وزیراعظم بنا کر صدر حامد کرزئی پر مسلط کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات میں صدرحامد کرزئی کی ایک مرتبہ پھر حمایت کا گرین سگنل دے دیا ہے تاہم اوباما انتظامیہ نے افغانستان میں سابق سفیر زلمے خلیل زاد کو وزیراعظم کی حیثیت سے حامد کرزئی پر مسلط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد کو بھی اس مقصد کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہوں نے کرزئی انتظامیہ کے اہم لوگوں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختیارات کا تعین کیا جا سکے۔