کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال

  کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال ہو گئی ۔بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی لیکن اب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان سے گزرنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو مچھ کوہ باش کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھالیکن اب تمام علاقوں کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن