
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فہرست پر خالی نشستوں پر ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ایڈیشنل رجسٹرار عدالت کے حکم سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔