
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہو چکا ہے۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
فیصلے کے اطلاق کے بعد ایل پی جی کی 1 کلوگرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہے۔