سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو مسائل موجود ہیں ان کا واحد حل شفاف الیکشن ہے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن پر امن طریقے سے ہو اور الیکشن کمیشن نے حالات کو بہتر رکھنے کے لئے رینجر کو بلانے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جس کو حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی مسترد کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن اچھے ماحول میں ہوں وہ مسئلے کا حل نہیں ہے جبکہ معیشت ہر روز بدتر ہوتی جارہی ہے اور حکمران قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی 217 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا کہا ہے اور مولانا کی اپنی جماعت میں اس وقت بے چینی ہے۔ حلیف جماعتیں کہتی ہیں سندھ میں ڈرامہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11 سو ارب کا جو ٹیکہ لگانا تھا وہ لگا دیا گیا۔