سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پیٹرول میں15 روپے اور ڈیزل میں14 روپے اضافے کے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔
پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔عوام کو ریلیف نہی تکلیف ملے گی۔لوگ گھریلو سامان بیہچ کر گزارہ کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارا کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ بیچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں، عنقریب حکومت کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنا اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے، یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خود چلے جائیں گے اور ملک کو شدید ترین معاشی، سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈہ صرف اپنے کیس ختم کرنااورIMFکے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہی کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔یہ اپنا ملبہ دوسروں پر ڈال کر خودچلے جائیں گےاور ملک کو شدید ترین معاشی،سیاسی اور اقتصادی بحران میں ڈال جائیں گے۔ضمنی الیکشن چوری کرنےکی کوشش کریں گے-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 1, 2022
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74پیسے فی لٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276روپے 54پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 10 روپے لیوی عائد کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔