سستا راشن پروگرام میں کٹوتیاں‘ ٹاؤٹ سنٹر انچارج کو بچانے کیلئے متحرک
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) وزیراعظم کے پرگروام سستا راشن ریلیف پیکج کے تحت 2 ہزار روپے ملنے کا عمل جاری۔ روز نامہ نوائے وقت میں 500روپے کٹوتی کی خبر شائع ہونے پر چوک عاصم میں میلسی روڈ پر بنائے گئے سنٹرکے ٹاوٹ انچارج کو بچانے اور ایزی شاپ کی رجسٹریشن برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں چند خواتین کو خبر شائع ہونے کے بعد 2ہزار روپے فراہم کرکے آفسران کو دکھا کر ان کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش میں مصروف ہیں 2ہزار روپے لینے کے لیے آنے والی خواتین شہباز مائی ، شمیم بی بی ، فرزانہ بی بی ، رخسانہ مائی ، نیاز بی بی ، کلثوم مائی اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سنٹر انچارج،ٹاوٹوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں سنٹر انتظامیہ سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔