
وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں انوویشن ہب کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے قائم ہونے والے Innovation Hub کا افتتاح کریں گے۔وزیرِ اعظم کے پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے بالخصوص پاکستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کے کردار کو اہمیت دینے کے ویژن کے تحت Innovation Hub کا قیام پالیسی سازی کو ملکی و عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف تقریب کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی پالیسی سازی کے عمل میں لوگوں کو شامل کرنے کے لیے انوویشن ہب قائم کیا جا رہا ہے۔