سری لنکا‘ آسٹریلیا کے مابین گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ سٹینڈ گرگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ سٹینڈ گرگیا۔ رات گئے تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کے باعث گرینڈ سٹینڈ گرا تو خوش قسمتی سے وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔ خراب موسم کے باعث میچ کو روک دیا گیا تھا، پچ کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ماہرین ٹیسٹ میچ تین روز میں ختم ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔دوسری جانب گرائونڈ سٹاف نے میدان اور پچ کو ڈھانپ دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کا عندیہ دیا ہے۔