یونیورسٹی کے دوست۔۔۔۔
وہ کہنے لگی۔۔جس طرح ہڈیاں بڑھنے کی ایک عمر ہوتی ہے ۔۔اسی طرح دوست بنانے کی بھی ایک عمر ہوتی ہے ۔۔اور وہ ہوتی ہے سٹوڈنٹ لائف ۔۔اس دوران ( نوٹس مانگنے کے علاوہ) ہم بے غرض ہو کر دوست بناتے ہیں۔۔ہم انہی کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں جن کے ساتھ ہماری کیمسٹری میچ ہوتی ہے ۔۔ہمیں صرف ہنسی مذاق اور مستی میں دلچسپی ہوتی ہے ۔۔اس وقت فکر معاش سے بے خبر ہم بس اچھا وقت گزارنے ، اچھا محسوس کرنے پر فوکس کرتے ہیں ۔۔اور ایسے لمحوں میں ہمارے ساتھی ہوتے ہیں ہماری یونیورسٹی کے دوست ۔۔
زندگی کی پریکٹیکل دوڑ میں شامل ہو کر کالج کنٹین کی ٹیبل پر اکھٹے سموسہ کھانے والے دوستوں کو گو ہم بہت پیچھے کہیں چھوڑ آتے ہیں۔۔لیکن سنسان راتوں کے گہرے سپنوں میں کبھی کبھی ان کے دھندلے چہرے نظر آ جاتے ہیں۔۔اور دل چاہتا ہے کہ خواب طویل ہو جائے ۔۔