بھارت میں خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر ناراض باپ نے آئس کریم میں چوہے مار دوا ملا کر بچوں کو کھلا دی جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 2 کی حالت ناساز ، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس آفیسر پر کاش چوگلے نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ مانخورد علاقے میں پیش آیا، اس واقعے میں 5 سالہ عالیشان محمد علی انصاری جان کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر 7 سالہ علینہ اور 2 سالہ ارمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں دونوں کو حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ بچوں کی والدہ نازیہ کی شکایت پر مانخورد پولیس سٹیشن میں مقدمہ بچوں کے والد کے خلاف دفعہ 302 اور 307 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بھارت ، باپ نے آئس کریم میں چوہے مار دوا ملا دی ،1 بچہ ہلاک، 2 کی حالت ناساز
Jul 01, 2021 | 17:22