پاکستان نے بھارت کے ناظم الامور Gaurav Ahluwalia کو بدھ کے روز اسلام آباد میں دفترخارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا۔
دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران کنٹرول لائن کے KAYANIاور Jura سیکٹرز میں بھارتی فوج کی اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب واقع شہری آبادی کو تو پ خانے، بھاری مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسی غیردانشمندانہ کارروائیاں 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور تمام مسلمہ انسانی اقدار اور پیشہ ورانہ فوجی طرز عمل کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی یہ سنگین پامالیاں کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششوں کی عکاس اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024