اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس باعث کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس باعث کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے اجلاس ملتوی کردئیے گئے ہیں،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اب کل ہوگاجبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیٹی میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری سے متعلق فیصلہ متوقع تھا جبکہ ای سی سی اجلاس میں یوریا کھاد کی دستیابی پر غور ہونا تھا اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اثاثوں کی نجکاری ایجنڈے میں شامل تھی اور آر ایل این جی کی سیل پرائس کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری متوقع تھی۔