اسلام آباد:پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے معاملہ پر یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی لگا دی۔
حکام کے مطابق پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے معاملہ پر یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے پر پابندی لگا دی ہے جس کے بعد مانچسٹر،ہیتھرو،برمنگھم ایئرپورٹ پر کوئی طیارہ لینڈ نہیں کرے گا تاہم پاکستان کی کاوشیں کے باعث3جولائی تک فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپ کے اوپر سے طیارے گزارنے پر کوئی پابندی نہیں،دیکھ رہے ہیں کون سی پروازیں فوری جانا بہت ضروری ہیں،پی آئی اے سے متعلق رپورٹ کو من وعن تسلیم نہیں کرتے،تمام ایکٹو پائلٹس گراؤنڈ کر دیے ہیں۔جن پائلٹس کے متعلق شبہات ہیں ان کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیں گے،پی آئی اے کا چہرہ بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کرنا پڑیں گے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستانی پائلٹس کی اسناد مانگ لیں ہیں جبکہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے نوٹم میں کراچی طیارہ حادثے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پی آئی اے کے پائلٹ کے مشتبہ جعلی لائسنس کے معاملے پر قومی ائیر لائن کوبڑا دھچکا لگا تھا اور یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کردیا تھا، اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق چھ ماہ کے دوران تقریبا آٹھ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں ،جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کی بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کرالیں یا ریفنڈ حاصل کر لیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024