اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ کل شام سوا چار بجے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے، جبکہ عمران خان خود کو واحد آپشن قرار دے رہے ہیں۔ عوام عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی وزیراعظم کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو اب جانا ہوگا۔