اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلام سرور کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا اس حوالے سے تفصیلی حکم نامہ جاری کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ وکیل نے موقف اپنایا گیا کہ 262 پائلٹس سے متعلق غلام سرور نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں 6 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی، وزیر کو چاہیئے تھا کسی کی ڈگری جعلی تھی تو خفیہ کارروائی کرتے، غلام سرور کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔