چین کی نیشنل سٹینڈنگ کمیٹی نے ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون کی متفقہ منظوری دیدی
بیجنگ (آن لائن)چین کی نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی منظوری دے دی۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد بغاوت، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور غیر ملکی افواج کی ملی بھگت سے نمٹنا ہے کیونکہ یہ سب ہانگ کانگ میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔ہانگ کانگ کے رہنما کیری لیا م نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس قانون سازی پر تبصرہ کریں کیونکہ بیجنگ میں میٹنگ ابھی جاری ہے۔