سکھر،پولیس اہلکار کا پلاٹ پر قبضہ کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر( بیورورپورٹ) سکھر کے علاقے بشیر آباد ملٹری روڈ کے رہائشی پولیس اہلکار ارشاد سومرو نے محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پندرہ سال سے کشمور میں موجود اسکے قانونی پلاٹ جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے اس پر پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ملوث افسر اور اہلکار کی زیادتیوں پر متعلقہ محکمے کے بالاافسران کو تحریری درخواست دی مگر ابتک کچھ نہیں ہوسکا ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں پولیس اہلکار نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ پولیس و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر قبضہ ختم کراکے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔