کراچی سٹاک ایکس چینج پر حملہ ملک وقوم کی سلامتی کیخلاف سازش ہے
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک وقوم کی سلامتی کے خلاف سازش ہے۔ حملہ میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ پاکستان میں امن کے ساتھ معیشت پر بھی کاری ضرب لگائی گئی لیکن جواں مرد سیکورٹی گارڈ اور پولیس نے بہادری کی تاریخ رقم کی ہے پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ میںمنعقدہ کارنر میٹنگ میں کیا۔