فیروزوالہ: جائیداد کا تنازعہ، کیبل کے جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد قتل
فیروزوالہ( نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ اور کیبل کے جھگڑے پر خاتون سمیت دو افراد قتل حملہ آور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا کہ قصبہ برج اٹاری میں جائیداد کے تنازعہ پر نوجوان نثار احمد نے بھائیوں اور ساتھی کی مدد سے اپنی بیوہ بھاوج زیب النساء کو گھر سے اٹھا کر قریبی رشتہ دار کے گھر لے گئے جہاں پر تشدد اور گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا ۔ ملزمان مقتولہ کے چار کمسن بچوں کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کیخلاف نثار احمد، عمران وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شاہدرہ کے علاقہ معراج پارک میں کیبل کے تنازعہ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف28سالہ سجاول کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا شاہدرہ پولیس نے اس ضمن میں عقیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔