ڈی سی خانیوال کا دورہ بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ‘ ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی
خانیوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت رحیم شاہ جہانیاں کا اچانک دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال،ادویات کا اسٹاک اور ان پر درج ایکسپائری ڈیٹ چیک کی انہوں نے انچارج کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے علاج معالجہ کے حوالہ سے کسی قسم کی غفلت بارے شکایت ملی تو ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔