
کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد تدریسی عمل شروع ہوگیا۔
سندھ کے تمام سرکاری اسکول کھل گئے ہیں تاہم پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری نسبتاً کم ہے۔
یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال چھٹیاں مئی اور جون میں دی گئی تھیں۔