ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ حادثےمیں دس افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کےشہر ڈیلاس میں ائیرپورٹ پر چھوٹ اطیارہ ٹیک آف کےدوران گرکرتباہ ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی کےمطابق حادثےمیں طیارے میں سوار تمام کےتمام دس مسافر ہلاک ہوگئے۔ ایئرپورٹ کی ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق ابھی تک حادثےکی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کرتے ہی طیارے کا ایک انجن خراب ہو گیا اور وہ ہینگر میں جا گرا۔ حادثے کے وقت ہینگر پر عملہ موجود نہیں تھا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے نجی طیارے میں دس افراد سوار تھے، حکام نے تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔