مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جعلی مقابلوں میں اٹھائیس کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے اس دوران اٹھارہ مکانات کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ ایک لڑکی کی بے حرمتی کی۔ ادھر اتوار کو ضلع بڈگام کے علاقے بوگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان ہلال احمد کی ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔