پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھرا ﺅکردیا اور ڈنڈوں سے ان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے این اے 246 لیاری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ بلاول بھٹو خطاب کے لیے لیاری کے دورے پر پہنچے تو جونا مسجد کے مقام پر سیکڑوں مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور قافلے کو آگے جانے سے روک دیا۔نامعلوم مشتعل مظاہرین نے بلاول کے قافلے پر حملہ کردیا اور شدید نعرے بازی کی جب کہ پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھارکھے تھے اور جیسے ہی بلاول بھٹو کی گاڑی قریب آئی تو اس کو گھیرے میں لے کر شدید پتھرا ﺅکیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے پرچم بھی نذر آتش کردیے۔اس موقع پر پی پی پی کے کارکنوں اور مظاہرین کے درمیان بھی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ راستہ نہ ملنے کی وجہ سے بلاول کا قافلہ آگے جانے میں ناکام ہوگیا اور واپس روانہ ہوگیا۔ مشتعل افراد کو روکنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تاہم مظاہرین قابو سے باہر رہے اور بلاول کے واپس جانے کے باوجود ان کا احتجاج جاری رہا۔ ڈی آئی جی سا ﺅتھ کے مطابق بلاول زرداری اور ان کے ساتھ موجود دیگر رہنما ءمراد علی شاہ، شیریں رحمان محفوظ رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے لیکن یہاں کے عوام آج بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ لوگوں نے شدید گرمی پانی کی عدم فراہمی پر پانی کی بوتلیں لہرا کر مظاہرہ کیا۔ خواتین مٹکے اٹھا کر گھروں کی چھتوں پر احتجاج کرتی رہیں اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2018کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو وعدے ذولفقار بھٹو نے کئے وہ بے نظیر نے پورے کئے اور ان کے وعدے میں پورے کروں گا،بی بی کا بیٹا آپ کی خدمت کر نا چاہتا ہے۔دریں اثناءانتخابی مہم کا لیاری سے آغاز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے او رمیں لیاری سے حصہ لے رہا ہوں،لیاری کے لوگوں سے میرا رشتہ نیا نہیں بلکہ بہت پرانا ہے ،ہمارا رشتہ سیاسی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے اور میں لیاری سے اس لئے الیکشن لڑ رہاہوں تاکہ یہاں کے مسائل حل کراسکوں۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست منشور ہمارا ہے اور یہ غریب عوام کی جماعت ہے،ہمارے منشور میں ایک پروگرام بھوک مٹا پروگرام ہے،جس کے تحت کھانے پینے کی اشیا سستی ملیں گی۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بی بی کا بیٹا آپ کی خدمت کر نا چاہتا ہے،جو وعدے ذولفقار بھٹو نے کئے وہ بے نظیر نے پورے کئے اور ان کے وعدے میں پورے کروں گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38