سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سابق کپتان محمد حفیظ کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو جگہ کو موقع دیا گیا ۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حسین طلعت، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز اور حسن علی ٹیم کا حصہ تھے۔ زمبابوین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان مالی معاملات پر تنازع کے باعث سینئر کھلاڑی سہ فریقی سیریز کا حصہ نہیں جس کی وجہ سے اسکواڈ میں نئے کھلاڑی شامل کیے گئے۔ زمبابوین ٹیم کی قیادت کے فرائض ہیملٹن مساکدزا انجام دی اور ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت نے حال ہی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ ہرارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور سینیئر کھلاڑیوں کا امتزاج ہے جس کی کارکردگی حالیہ چند سیریز میں بہترین رہی ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ فی الحال رینکنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، ان کا مقصد مثبت کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز جیتنا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024