سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پر کسی ملک کو اعتراض نہیں, صرف ایک ملک کو اعترا ض ہے , نواز مودی کو گلے لگا رہا ہے .انہوں نے کہا کہ کیپٹن نے سیاست کو مزاق سمجھ لیا ہے ,سیاست کپتان کے بس کا کھیل نہیں, انہیں سیاست میں وقت درکار ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں پی پی پی کے صوبائی وزیر قانون وجیل ضیاالحسن لنجار کی دعوت پر اپنے خطاب میں کیا. آصف علی زرداری نے کہا کہ چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر پارٹیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں, ان کے جا نے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا, PPP عوامی سمندر ہے, عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے ,آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے بھر پور طریقے سے کا میا بی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی . انہوں نے کہا اگر پارلیمینٹ کو پاور نا دیتا تو نواز شریف ملک کا صدر ہوتا. انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی ضلع نوشہروفیروز سے بنا مقابلے کامیاب ہوگی .اس موقع پر سید خورشید شاہ ، سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اور وزیر قانون ضیا لنجار ، ممتاز علی چانڈیو بھی موجود تھے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38