پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ، سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریباً 82ہزار ہیکڑ ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں 2لاکھ 52ہزار تین سو ٹن پیدا ہوتی ہے جبکہ بلوچستان کا دوسرا نمبر ہے جہاں پر ایک لاکھ 92ہزار آٹھ سو ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔ پنجاب میں 42ہزار 6سو ٹن جبکہ خیبر پی کے میں 8ہزار 9سو ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے ۔ پاکستان میں کھجور کی 150سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔